Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کو ڈرون اور میزائل نشانہ بنانے پر او آئی سی کی مذمت

’دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لیے سعودی عرب کے تمام اقدامات کی تائید کرتے ہیں‘ ( فوٹو: العین)
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کی شہری آبادی کو میزائل اور ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی سخت مذمت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق او آئی سی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین نے اتحادی افواج کے ساتھ او آئی سی کی طرف سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لیے سعودی عرب کے تمام اقدامات کی بھرپور تائید کی ہے۔
انہوں نے دہشت گردانہ کارروائیوں کے نتائج سے خبردار کرتے ہوئے حوثی باغیوں اور اس کی پشت پناہ قوتوں کو اس کے سنگین نتائج کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

شیئر: