Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محکمہ ٹریفک میں پیشگی وقت لینے والوں کو سروس مہیا

’رجوع کرنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ ابشر کے ذریعہ پیشگی وقت لینے والوں کو سروس مہیا کی جائے گی‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ ٹریفک کے دفاتر نے پیشگی وقت لینے والے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کا خیرمقدم کرنا شروع کر دیا ہے۔
محکمہ ٹریفک کے دفاتر نے داخلہ دروازوں پر رجوع کرنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ ابشر کے ذریعے پیشگی وقت لینے والوں کو سروس مہیا کی جائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے بڑے شہروں میں محکمہ ٹریفک کے دفاتر کھل گیے ہیں جہاں لائسنس کا اجرا، تجدید، گاڑیوں کے کاغذات اور دیگر امور کے لیے رجوع کیا جا سکتا ہے۔
دفاتر میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے تمام حفاظتی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں جن میں سماجی فاصلے سمیت ماسک کی پابندی بھی شامل ہے۔
دفتر میں صرف پیشگی وقت لینے والوں کو داخل ہونے کی اجازت ہے۔ ابشر کے ذریعے پیشگی وقت لینے والے کو پرنٹ دکھانا پڑتا ہے۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’اہلکاروں اور عوام کی سلامتی اور بھیڑ سے بچنے کے لیے کام کو منظم انداز میں کیا جا رہا ہے‘۔

شیئر: