Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شائقین کیسی فلمیں پسند کر رہے ہیں؟

سعودی سینما میں ڈرامہ، ایکشن، کامیڈی، سائنس فکشن اور دیگر فلمیں پیش کی جا رہی ہیں۔
جب سے سعودی عرب میں سینما گھر قائم ہوئے ہیں۔ سعودی عوام کو ہر ہفتے نئی فلمیں دیکھنے کے مواقع میسر آ رہے ہیں۔
سعودی شائقین خوش ہیں کہ انہیں عرب ممالک، انڈیا اور امریکہ کی نئی فلمیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔
الشرق الاوسط کے مطابق سعودی سینما گھروں میں ڈرامہ، ایکشن، کامیڈی، سائنس فکشن اور دیگر فلمیں پیش کی جارہی ہیں۔

اس ہفتے انڈین فلم ’وار‘ زیادہ پسند کی جا رہی ہے۔

خلیجی ممالک اور دنیا بھر میں دکھائی جانے والی بیشتر فلمیں سعودی سینما گھروں میں بھی پیش کی جارہی ہیں۔
سوال یہ ہے کہ سعودی عوام کس قسم کی فلمیں زیادہ پسند کر رہے ہیں۔ یوں تو ہر طرح کی فلموں میں دلچسپی لی جارہی ہے تاہم پہلی ترجیح تفریحی فلموں کو دی جارہی ہے۔ ان میں زیادہ تر فلمیں مصر اور ہالی وڈ کی تیار کردہ ہیں۔
اس ہفتے انڈین فلم ’وار‘ زیادہ پسند کی جا رہی ہے۔ اس فلم میں ٹائیگر شروف، رتک روشن، آشوتوش رانا اور وانی کپور ہیں۔ یہ فلم ہالی وڈ کی طرز پر بنائی گئی ہے۔
فلم کی عکس بندی ممبئی، لزبن اسٹاک ہوم، وینس، فن لینڈ، سلوانیہ، لیتھوانیا، پورٹ لینڈ اور لاس اینجلس میں کی گئی ہے۔

عرب ممالک، انڈیا اور امریکہ کی نئی فلمیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔

ان دنوں سعودی سینما گھروں میں ’بورن اے کنگ‘ فلم بھی دکھائی جا رہی ہے۔ یہ سعودی عرب کے سابق فرمانروا شاہ فیصل بن عبدالعزیز کی شخصیت پر تیار کی گئی ہے۔ وہ 11 برس کے تھے تو انہیں 1919ء میں مملکت کے مستقبل پر لندن میں ہونے والی گول میز کانفرنس میں شرکت کے لیے بھیجا گیا تھا۔
یہ واحد تاریخی فلم ہے جو ان دنوں سینما گھروں میں دکھائی جا رہی ہے۔ دیگر فلمیں ایکشن اور مار دھاڑ سے بھرپور ہیں۔
ایک اور فلم’ زومبی لینڈ‘ بھی سعودی سینما گھرو ں میں دکھائی جارہی ہے۔ اس فلم میں بھی خوف و ہراس کے مناظر بھرے ہوئے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: