Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سالانہ فیس کے بغیر کریڈٹ کارڈز متعارف

کریڈٹ کارڈز سے قسطوں پر اشیا فروخت کرنے والے پروگرام سے فائدہ اٹھایا جا سکے گا (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں ریاض بینک نے سالانہ فیس کے بغیر مختلف قسم کے کریڈٹ کارڈز متعارف کرائے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض بینک نے کریڈٹ کارڈز میں متعدد خصوصیات رکھی ہیں۔ مثلاً کوئی بھی کھاتہ دار سالانہ فیس ادا کیے بغیر مفت کریڈٹ کارڈ حاصل کرسکتا ہے۔ زندگی بھر کوئی فیس ادا نہیں کرنا ہوگی۔
دوسری خصوصیت یہ ہے کہ ہوائی اڈوں پر وی آئی پی لاؤنج تک مفت رسائی حاصل ہوگی۔ مختلف پیش کشوں اور رعایتوں سے فائدہ حاصل کیا جا سکے گا-
ریاض بینک کے کریڈٹ کارڈز کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ قسطوں پر اشیا فروخت کرنے والے پروگرام سے فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔ عام طور پر قسط والے پروگرام میں ادائیگی کی سہولت ہوتی ہے اور اس سلسلے میں لچک دار پالیسی اپنائی جاتی ہے۔
سالانہ منافع زیرو پوائنٹ سے چلتا ہے جو نہایت معمولی ہے۔ ایک اور اہم فیچر یہ ہے کہ مارکیٹنگ کے دوران دھوکہ دہی کی وارداتوں سے کریڈٹ کارڈ محفوظ رہتا ہے۔
ریاض بینک نے کریڈٹ کارڈز صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ڈیزائن کیے ہیں۔

شیئر: