Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک اے ٹی ایم کے استعمال پر فیس؟

ہر بینک فیس مقرر اور تبدیل کرنے کے سلسلے میں اپنی پالیسی بناتا ہے۔ فائل فوٹو
الجزیرہ بینک نے بیرون سعودی عرب اے ٹی ایم کارڈ کے استعمال سے متعلق نئے قاعدے ضابطے جاری کیے ہیں۔ اے ٹی ایم کارڈ (مدی) بیرون ملک استعمال کرنے پر 2.75 فیصد فیس ہوگی اور کھاتیدار سے کرنسی کا فرق وصول کیا جائے گا۔
مکہ اخبار کے مطابق الجزیرہ بینک میں تعلقات عامہ کے چیئرمین عبدالمجید النہدی نے بتایا کہ نئے ضوابط پر عمل درآمد سال 2020 کے 40 روز بعد شروع ہوگا۔

بیرون مملکت سعودی کرنسی استعمال کرنے پر اضافی فیس وصول ہوگی۔ فائل فوٹو

النہدی نے توجہ دلائی ہے کہ یہ تبدیلیاں الجزیرہ بینک کی ہیں۔ تمام بینکوں کی نہیں۔ ہر بینک فیس مقرر اور تبدیل کرنے کے سلسلے میں اپنی پالیسی بناتا ہے۔ سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی ساما نے تمام بینکوں کو اس بات کی اجازت دی ہوئی ہے۔البتہ کوئی بھی بینک کوئی بھی تبدیلی کرے اسے عمل درآمد سے 30 دن قبل کھاتیداروں کو مطلع کرنا قانوناً ضروری ہے۔
النہدی نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی کھاتیدار موبائل کے ذریعے جو بینکنگ آپریشن کرے گا وہ اس کا ذمہ دار ہوگا۔
النہدی سے دریافت کیا گیا کہ اگر کسی کھاتید ار نے اندرون مملکت سے بیرون مملکت رجسٹرڈ کسی تاجر کو اے ٹی ایم کے ذریعے رقم منتقل کی تو کیا ایسی صورت میں بھی اضافی چارجز ہوں گے۔ انہوں نے جواب دیا کہ جی ہاں 2.75 فیصد فیس وصول کی جائے گی۔ اگر کارڈ انٹرنیٹ کے ذریعے استعمال کیا گیا تو فیس لی جائے گی۔
ایک سوال یہ کیا گیا کہ کیا بیرون مملکت سعودی کرنسی استعمال کرنے کی صورت میں بھی کوئی اضافی فیس ہوگی۔ جواب دیا گیا کہ جی ہاں 2.75 فیصد فیس لی جائے گی۔
ایک سوال یہ کیا گیا کہ اگر کسی کھاتیدار کا اے ٹی ایم کارڈ معطل کردیا گیا توکیا ایسی صورت میں ’مدی پے‘ اور’ ایپل پے‘ کی سہولتیں بھی معطل ہوجائیں گی جواب دیا گیا کہ بینک سے رابطہ قائم کرنے تک یہ دونوں سہولتیں موثر ہوں گی۔
                            
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: