Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : حرا سٹریٹ اور تاریخ چوک میں دو طرفہ ٹریفک بحال

جس حصے کو کھولا جا رہا ہے اس کی لمبائی 1.5 کلو میٹر ہے ( فوٹو: سبق)
جدہ کی حرا سٹریٹ اور فلک چوک کو دو طرفہ ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ میونسپلٹی میں آپریشن اور مینٹی ننس شعبے کے سربراہ انجینئر محمد بن زبن اللہ المطیری نے کہا ہے کہ ’حرا سٹریٹ مدینہ روڈ سے سلطان روڈ کی فلک چوک تک کو مشرق، مغرب سمتوں میں ٹریفک کے لیے کھولا جائے گا‘۔
’یہ فیصلہ ٹریفک کی صورت حال کا جائزہ لے کر کیا گیا ہے جس میں میونسپلٹی کے ساتھ جدہ محکمہ ٹریفک نے بھی معاونت کی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’جس حصے کو ٹریفک کے لیے دوبارہ سے دو طرفہ کھولا جا رہا ہے اس کی مجموعی لمبائی 1.5 کلومیٹر ہے، ہر طرف سے تین ٹریک ہیں‘۔
’مذکورہ سڑک کو دو طرفہ ٹریفک کے لیے کھولنے کا ٹھیکہ دے دیا گیا ہے جس پر فوری کام شروع ہوگا‘۔
واضح رہے کہ طریق مدینہ سے فلک چوک تک حرا سٹریٹ کو دو طرفہ ٹریفک کے لیے چند سال قبل بند کردیا گیا تھا۔

شیئر: