Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے کئی غذائی مصنوعات میں 100 فیصد خود کفالت حاصل کرلی

گزشتہ برس کھجور کی پیدوار میں121 فیصد خود کفالت حاصل کی۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کا کہنا ہے’ مملکت نے کئی غذائی مصنوعات میں 100 فیصد خودکفالت حاصل کرلی۔‘
ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی کی جانب سے 2024  کے فوڈ سکیورٹی اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ ’گزشتہ برس مملکت نے کھجور کی پیدوار میں121 فیصد خود کفالت حاصل کی۔‘
مملکت ڈیری مصنوعات میں 131 فیصد، انڈوں میں 103 فیصد اس کے علاوہ 102 فیصد بھنڈی اور کھیرے کی مقامی ضرورت میں 101 فیصد خود کفیل ہوگیا۔
رپورٹ میں اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ ’سال 2023 کے مقابلے میں گزشتہ برس خود کفالت کے تناسب میں اضافہ ہوا ہے۔‘
مختلف اجناس کے حوالے سے بتایا گیا ’سال 2023 کے مقابلے میں گزشتہ برس پیاز کی خود کفالت کے تناسب میں 41.2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ٹماٹر میں یہ تناسب 9.2 فیصد رہا۔‘
مچھلیوں کے اعتبار سے 8.2 فیصد ، گوشت اور مرغی کے شعبے میں خود کفالت کا تناسب 1.4 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
 اتھارٹی کا کہنا ہے’انجیر کی مقامی ضرورت 99 فیصد پوری کی گئی جبکہ انگور 65 فیصد، آم 55 فیصد، لیموں 46 فیصد، خوبانی 43 فیصد، انار 42 فیصد اور سٹرابری کی مقامی ضرورت کے مطابق پیداوار میں 25 فیصد خودکفالت ریکارڈ کی گئی۔‘‘
حیوانی مصنوعات میں جھینگوں کی خود کفالت سب سے زیادہ رہی جو 149 فیصد تھی دوسرے نمبر پر ڈیری منصوعات رہی جن کا تناسب 131 فیصد سرخ گوشت 62 فیصد اور مچھلیوں کی خود کفالت کی شرح 52 فیصد رہی۔

 

شیئر: