Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ بک فیئر کا آغاز، 24 ملکوں کے ایک ہزار اشاعتی ادارے شریک

یہ ثقافتی ایونٹ مملکت کے بڑے ادبی پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن کمیشن کے زیر اہتمام جمعرات کو جدہ بک فیئر کا آغاز ہوگیا جو 20 دسمبر تک جاری رہے گا۔
جدہ سپر ڈوم میں منعقدہ بک فیئر میں 24 ملکوں کے ایک ہزار سے زیادہ مقامی اور بین الاقوامی اشاعتی ادارے اور ایجنسیاں شریک ہیں،400 پویلین قائم کیے گئے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق یہ ثقافتی ایونٹ مملکت کے بڑے ادبی پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے، جو پبلشرز، تخلیق کاروں اور بک ریڈرز کو اکھٹا کرتا ہے۔
بک فیئر میں 700 سے زیادہ ثقافتی ایونٹ جس میں سیمینار، پینل ڈسکشنز اور مختلف ورکشاپس شامل ہیں۔
وزیٹرز کو اپنے پسندیدہ مصنفین سے ملنے اور کتاب پر دستخط کا موقع ملے گا۔ بچوں کی ادبی اور تفریحی سرگرمیوں کےلیے ایک زون مختص ہے۔
اس کے ساتھ پڑھنے اور تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مقابلے بھی ہوں گے۔

روزانہ دوپہر بارہ سے رات بارہ بجے تک وزیٹرز خیرمقدم کیا جائے گا (فوٹو: ایس پی اے)

بک فیئر میں روزانہ دوپہر بارہ سے رات بارہ بجے تک وزیٹرز خیرمقدم کیا جائے گا جبکہ جمعے کو دوپہر دو بجے بک فیئر کا دورہ کیا جا سکے گا۔
’جدہ ریڈز‘ کے سلوگن کے تحت ہونے والا بک فیئر سعودی کمیشن کی ’سعودی ریڈز‘ مہم کا حصہ ہے۔
کمیشن کے سی ای اور ڈاکٹر عبداللطیف ال واصل نے کہا ’جدہ بک فیئر کا انعقاد پبلشنگ انڈسٹری کو فروغ دینے، تخلیقی صلاحیتوں کی سپورٹ، سعودی پبلشرز اور مصنفین کی موجودگی کو بڑھانے کی کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔‘

 

شیئر: