وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی نائب وزیرِ خزانہ سے ریاض میـں ملاقات، اقتصادی تعاون پر گفتگو
جمعرات 11 دسمبر 2025 18:26
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے سعودی عرب کی دوطرفہ اور کثیرالجہتی حمایت کو سراہا۔ (فوٹو: وزارت خزانہ)
پاکستان کے وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے جمعرات کو ریاض میں سعودی عرب کے نائب وزیرِ خزانہ عبدالـمحسن الخلّاف سے ملاقات کی۔
پاکستان کی وزارت خزنہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں وزرا نے پاکستان کی معیشت میں مثبت میکرو اکنامک رحجانات اور معیشت کو مزید بہتر کرنے کے عزم پر تبادلہ خیال کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے سعودی عرب کی دوطرفہ اور کثیرالجہتی حمایت کو سراہا۔
دونوں فریقین نے قیادت اور دونوں برادر ممالک کے عوام کی توقعات پوری کرنے کے لیے حکمتِ عملی اور سٹریٹیجک دونوں سطح پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
خیال رہے پاکستان کے وزیر خزانہ ان دنوں سرکاری دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں، جہاں وہ ریاض میں ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔ دورے کے دوران انہوں نے شاہی دیوان کے مشیر محمد التویجری سے بھی ملاقات کی اور مختلف میڈیا نمائندگان سے گفتگو کی۔
