Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی 20 کی سربراہی کے حوالے سے ڈاک ٹکٹ مقابلہ

ڈاک ٹکٹ ڈئزائن کے مقابلہ کا اختتام 6 اگست کو ہوگا(فوٹو، سوشل میڈیا)
امسال سعودی عرب کو جی 20 کاسربراہ منتخب کیا گیا اس حوالے  سے سعودی پوسٹ نے جی 20 کے  تعاون سے یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے-
 سعودی محکمہ  ڈاک کی جانب سے ٹکٹ کے لیے ڈیزائن طلب کرلیے ہیں- مقابلے میں شریک افراد کو 4 انعامات دیے جائیں گے- ہر انعام دس ہزار ریال کا ہوگا-
العربیہ نیٹ کے  مطابق سعودی عرب نے جی 20 کی صدارت کا آغاز یکم دسمبر  2019 کو کیا- جو30 نومبر  2020 تک جاری رہے گا- جبکہ جی 20 کی سربراہ کانفرنس 21 اور 22 نومبر کو ریاض میں ہوگی-

مقابلے میں چار انعامات رکھے گئے ہیں(فوٹو، سوشل میڈیا)

سعودی پوسٹ کا کہناہے کہ  یادگاری ڈاک ٹکٹ تجریدی آرٹ اور ڈیزائن کے فن کاروں کے اندر موجود اچھوتی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے-
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق یادگاری ڈاک ٹکٹ کے  ڈیزائن پرمقابلے کا مقصد ڈاک ٹکٹوں کے ذریعے سعودی عرب کی علاقائی و بین الاقوامی حیثیت کو اجاگر کرنا اور اس کے تمدنی و ثقافتی ورثے کو نمایاں کرنا ہے-
ڈاک ٹکٹ کے مقابلے کے لیے چار موضوع متعین کیے گئے ہیں۔
انسان کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنا
کرہ ارض کا تحفظ
نئے افق کی تشکیل
فخر سعودی عرب
یاد رہے کہ  یادگاری ڈاک ٹکٹ کےڈیزائن کے مقابلے 15 جولائی بدھ سے شروع ہوچکے ہیں- آخری تاریخ جمعرات 6 اگست ہوگی-

شیئر: