Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ای فٹبال مقابلے میں سعودی لڑکی کی پہلی پوزیشن

 سعودی کھلاڑی  نے بین الاقوامی اعزاز حاصل کیا ہے ( فوٹو سبق)
 یونیورسٹیوں کے بین الاقوامی ای فٹبال مقابلے ’فیفا 20‘ میں سعودی لڑکی نجد فہد نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
نجد فہد نے بین الاقوامی ای فٹبال مقابلے میں سعودی جامعات کی فٹبال ٹیم کی طرف سے شرکت کی تھی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی کھلاڑی نے یہ بین الاقوامی اعزاز اس وقت حاصل کیا جب اس نے برازیلین قومی ٹیم کی کھلاڑی بتیستا کو فائنل میں 0 کے مقابلے میں 8 گول سے شکست دی۔

نجد فہد انٹرنیشنل ای فٹبال ٹورنامنٹ میں دوسرے گروپ میں تھیں (فوٹو سبق)

نجد فہد انٹرنیشنل ای فٹبال ٹورنامنٹ میں دوسرے گروپ میں تھیں۔ اس گروپ میں آسٹریلیا، برازیل، زمبیا، متحدہ عرب امارات اور انڈیا کی ٹیمیں شامل تھیں۔
سعودی قومی ٹیم کی کھلاڑی نے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کی قومی کھلاڑی کو 3 کے مقابلے میں 10 گول اور پھر اماراتی کھلاڑی مہا البریکی کو سیمی فائنل میں 1 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دی۔
سعودی جامعات کی سپورٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین ڈاکٹر خالد المزینی نے نجد فہد کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

شیئر: