Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خطبہ عرفہ کا اردو سمیت 5 زبانوں میں ترجمہ

’انتظامیہ نے حرمین کے خطبات کا ترجمہ کرنے کے لیے جدید سہولتوں سے آراستہ ادارہ قائم کر رکھا ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ نے یوم عرفہ کا خطبہ  پانچ زبانوں میں ترجمہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق اردو سمیت انگریزی، فرانسیسی، انڈونیشی اور فارسی زبانوں میں خطبے کا ترجمہ کیا جائے گا۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’حرمین شریفین انتظامیہ دین کا صحیح فہم دنیا کو پہنچانے کے لیے حرمین شریفین کے خطبات کا ترجمہ کرواتی ہے، اس سال یوم عرفہ کے خطبے کا پیغام بھی دنیا بھر میں پہنچایا جائے گا‘۔
’مختلف زبانوں میں خطبہ سننے یا پڑھنے کے لیے انتظامیہ کی ویب سائٹ کے علاوہ مختلف ایپلی کیشن سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔‘
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی خطبہ یوم عرفہ کا مختلف زبانوں میں ترجمہ ہوتا رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے حرمین انتظامیہ نے جدید سہولتوں سے آراستہ ادارہ قائم کر رکھا ہے جو حرمین کے خطبات سمیت یوم عرفہ کے خطبے کا ترجمہ کرتا ہے۔

شیئر: