Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’آج چاند، سورج سے پہلے ڈوب جائے گا‘

ہلال کی پیدائش 8 بجکر 33 منٹ پر ہوگی۔ (فوٹو: سبق)
سعودی ماہر فلکیات محمد بن ردہ الثقفی نے کہا ہے کہ آج پیر کو ذوالحجہ کا چاند نہیں دیکھا جاسکے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ماہر فلکیات نے کہا ہے کہ ’فلکی حساب سے آج چاند، سورج سے پہلے افق سے ڈوب جائے گا۔‘
ان کا کہنا ہے کہ ’ہلال کی پیدائش 8 بجکر 33 منٹ پر ہوگی مگر اس وقت اس کا مشاہدہ ممکن نہیں ہوگا۔‘
انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ ’کل منگل کو 30 ذو القعدہ ہوگی جبکہ یکم ذو الحجہ بدھ 22 جولائی کو ہوگی۔‘
’اس اعتبار سے وقوف عرفہ جمعرات 30 جولائی کو ہوگا جبکہ جمعہ 31 جولائی عید الاضحیٰ ہوگی۔‘

شیئر: