Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں 49 کلو میٹر طویل واکنگ ٹریک

جدہ شہر میں 23 واکنگ ٹریک قائم  ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
 جدہ میں مقامی شہریوں اور غیر ملکیوں میں چہل قدمی کا شوق بڑھ رہا ہے- بوڑھے، بچے، جوان ، خواتین اور بزرگ سب نظر آتے ہیں۔  
جدہ شہر میں 23 واکنگ ٹریک قائم  ہیں۔ مملکت بھر میں چہل قدمی کی سہولتوں سے آراستہ شہر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ یہاں 49 کلو میٹر طویل واکنگ ٹریک ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ماضی قریب میں جدہ شہر واکمگ ٹریک نہیں تھے۔ اب یہاں سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں میں چہل قدمی کا رواج بڑھتا جارہا ہے۔

شہریوں اور غیر ملکیوں میں چہل قدمی کا شوق بڑھ رہا ہے-(فوٹو ایس پی اے)

شام کے وقت فیملیز چہل قدمی کے لیے  واکنگ ٹریکس پر نظرآتی ہیں جبکہ صبح سویرے بھی بڑی تعداد میں لوگ ایکسرسائز اورچہل قدمی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
جدہ واٹر فرنٹ کا واکنگ ٹریک سب سے طویل ہے۔ یہ  4500 میٹرطویل اور10 میٹر چوڑا ہے۔ دوسرے نمبر پر امیر فواز محلے کا واکنگ ٹریک آتا ہے۔ یہ بھی اتنا ہیطویل ہے البتہ اس کی چوڑائی 15 میٹر ہے۔ چوڑائی کے حوالے سے شہزادہ فیصل بن فہد سٹریٹ کا واکنگ ٹریک  سب سے بڑا ہے۔ اس کی چوڑائی 25 تا  75 میٹر ہے۔تیسرے نمبر پر الرحاب محلے کا واکنگ ٹریک آتا ہے۔ جس کی چوڑائی 24 سے 42 میٹر کے لگ بھگ ہے۔

  واکنگ ٹریک میں مختلف رنگوں سے رہنما علامتیں بنی ہوئی ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

اہم بات یہ ہے کہ تمام واکنگ ٹریکس تما م سہولتوں سے آراستہ ہیں۔ یہاں واش روم موجود ہیں اور صفائی کا بہترین انتظام ہے۔  بیٹھنے کے لیے بنچیں نصب ہیں۔ نماز کے لیے مصلے بنے ہوئے ہیں۔ آئس کریم فوڈ ٹرک بھی کھڑے ہوتے ہیں۔ سیکیورٹی کے لیے پولیس پٹرولنگ کرتی رہتی ہے۔
  واکنگ ٹریک میں مختلف رنگوں سے رہنما علامتیں بنی ہوئی ہیں۔
سائیکل سواروں کے  ٹریک الگ ہیں۔ یہاں آنے جانے والوں کے لیے پارکنگ کا بھی بہترین انتظام ہے۔ سعودی اور مقیم غیرملکی  یہاں آتے وقت  کھانے پینے کا سامان بھی ساتھ لاتے ہیں اور کسی ایک جگہ بیٹھ کر فیملی کے ساتھ ڈنر کا شوق بھی پورا کرتے ہیں۔

شیئر: