Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اغوا برائے تاوان میں ملوث گروہ گرفتار

ملزمان نے مغوی کی وڈیو بھی بنائی تھی(فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ پولیس نے ہموطن کو یرغمال بناکر تاوان طلب کرنے والےسات بنگلہ دیشیوں کو گرفتار کرلیا-
سعودی خبررساں ادارے’ ایس پی اے‘ کے مطابق مکہ مکرمہ پولیس کے میجر ترجمان محمد الغامدی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیشی کارکنان نے اپنے ہموطن کو گھیر کر اس کے ہاتھ پیر باندھ دیے تھے اور اس کی رہائی کے لیے بھاری تاوان طلب کررہے  تھے-
یرغمال بنانے کا باعث فریقین کے درمیان مالی تنازع تھا- یرغمال بنانے  والوں نے ہموطن کو قبضے میں کرکے وڈیو بھی تیار کرلیا تھا-
الغامدی نے بتایا کہ ہموطن کو یرغمال بنانے والے تمام افراد بنگلہ دیشی ہیں جو عمر کے پانچویں اور چھٹے عشرے میں ہیں- ساتوں کو حراست میں لے  کر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی اور معاملہ پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا-
 

شیئر: