Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’حج کا سفر‘ ام القری یونیورسٹی کی پہلی دستاویزی فلم

دستاویزی فلم خادم حرمین شریفین حج اینڈ عمرہ ریسرچ انسٹی نے تیار کی ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں ام القری یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ بافیل نے ’مشاعر مقدسہ کا سفر‘ (رحلۃ المشاعر)  کے عنوان سے پہلی دستاویزی فلم جاری کی ہے اس کی منظرکشی حج 1440ھ میں کی گئی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ دستاویزی فلم ام القری یونیورسٹی کے ماتحت خادم حرمین شریفین حج اینڈ عمرہ ریسرچ انسٹی  نے تیار کی ہے۔
انسٹی ٹیوٹ کے ڈین ڈاکٹر باسم قاضی نے بتایا کہ  فلم میں ایک طرف تو حج زائرین کے لیے سعودی کاوشوں کو اجاگر کیا گیا ہے دوسری جانب حج مقاصد پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

حج زائرین کے لیے سعودی کاوشوں کو اجاگر کیا گیا ہے(فوٹو سبق)

باسم قاضی نے مزید کہا کہ فلم میں حاجیوں کے قافلوں کی نقل و حرکت منی، مزدلفہ اور عرفات میں آتے جاتے وقت ان کے جذبات و احساسات پیش کیے گئے ہیں۔
ڈاکٹر باسم قاضی کا کہناہے کہ خادم حرمین شریفین حج اینڈ عمرہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ 40 برس سے حج و عمرہ زائرین کی خدمت دینی جذبے سے کررہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ انسٹی ٹیوٹ کا نصب العین حج، عمرہ اور زیارت  ریسرچ کرکے حج اداروں کو سائنٹفیک بنیادوں پر مشاورت پیش کرنا ہے۔ دستاویزی فلم انٹرنیشنل فلمی ٹیکنالوجی کے لحاظ سے منفرد کوشش ہے۔

شیئر: