Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیڈرل بورڈ میٹرک نتائج ، مکہ ریجن میں طالبات کی پوزیشن

سکول کی طالبہ افنان عزت اللہ ہاشمی نے 1071 نمبرلے کر پہلی پوزیشن حاصل کی( فوٹو سوشل میڈیا)
فیڈرل بورڈ آف اسلام آباد نے ایس ایس سی پارٹ ٹو(میٹرک) کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل سکول العزیزیہ کا نتیجہ 96 فیصد رہا۔ 
پاکستان انٹر نیشنل سکول العزیزیہ سے اس سال 368 طلبا و طالبات نے شرکت کی جن میں سے 351 کامیاب رہے۔ مکہ مکرمہ ریجن میں سکول کی طالبہ افنان عزت اللہ ہاشمی نے گیارہ سو میں سے 1071 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن ، خدیجہ اسلم نے 1053 نمبر لے کر دوسری جبکہ سید تابش خاقان بلخی نے1049 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ 
سکول کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق اس سال ایس ایس سی پارٹ ٹو میں 68 طلبا و طالبات نے ’ اے پلس‘ جبکہ 40 نے ’اے‘ ، 146 نے ’بی ‘ 83 نے ’سی‘ اور 14 نے ’ڈی ‘ گریڈ حاصل کیے۔ 

 اس سال 368 طلبا و طالبات نے شرکت کی، 351 کامیاب رہے۔( فوٹو سوشل میڈیا)

مکہ مکرمہ ریجن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ افنان ہاشمی نے اردونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’مستقبل میں پاکستان ایئر فورس جوائن کرکے ’جی ڈی پائلٹ ‘ بننے کا ارادہ ہے‘۔
دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ خدیجہ اسلم کا کہنا ہے کہ ’رزلٹ سے مطمئن ہوں۔ مستقبل میں ڈاکٹر بن کر ملک وملت کی خدمت کرنے کا ارادہ ہے‘۔
پاکستان انٹرنیشنل سکول العزیزیہ کے پرنسپل  نے کامیاب ہونے والے طلبا و طالبات کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ’ طلبا ہمارا مستقبل ہیں۔ ہم اپنے مستقل کو تابناک بنانے کےلیے ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے۔ 

 العزیزیہ سکول کو قائم ہوئے نصف صدی سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے( فوٹو سوشل میڈیا)

واضح رہے اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے دو پرچے ہو سکے تھے باقی روک د یےگئے۔ 
فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کی جانب سے نتائج ایس ایس سی پارٹ ون اور پارٹ ٹو کےجو پرچے ہوئے تھے انہیں دیکھ کر مرتب کیے گئے ہیں۔ 

شیئر: