Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکیوں کے وزٹ ویزوں میں توسیع مکمل

وزٹ ویزوں کی مدت میں توسیع کا کام خود کار طریقہ سے مکمل ہوگیا ہے ( فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں موجود غیر ملکیوں کے وزٹ ویزوں میں خود کار طریقے کے مطابق توسیع کا کام مکمل ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ’شاہی فرمان پر عمل کرتے ہوئے ان غیر ملکیوں کے وزٹ ویزوں کی مدت میں توسیع کی گئی ہے جو مملکت میں موجود ہیں اور کورونا بحران کے باعث واپس نہیں جا سکے‘۔
محکمہ پاسپورٹ کے مطابق ’کورونا کے باعث رہ جانے والے ایسے غیر ملکیوں کے وزٹ ویزوں میں تین ماہ کی مفت توسیع کی گئی ہے‘۔
’قومی مرکز برائے معلومات کے تعاون سے وزٹ ویزوں کی توسیع کی کام مکمل کر لیا گیا ہے‘۔
’جو لوگ وزٹ ویزوں پر سعودی عرب میں موجود ہیں اور ان کے ویزوں کی میعاد ختم ہوگئی تھی، وہ اپنے ویزوں کی توسیع کے بعد نئی میعاد دیکھ سکتے ہیں‘۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں شاہی فرمان جاری ہوا تھا جس میں کورونا بحران کے باعث متاثر ہونے والے غیر ملکیوں کے اقاموں اور ویزوں میں تین ماہ مفت توسیع کی ہدایت کی گئی تھی۔
شاہی فرمان میں جن غیر ملکیوں کو رعایت دی گئی تھی ان میں سعودی عرب میں موجود وہ غیر ملکی بھی شامل ہیں جو وزٹ ویزوں پر آئے ہوئے ہیں اور پروازوں کی معطلی کی وجہ سے واپس نہیں جا سکے، اس دوران ان کے ویزوں کی مدت ختم ہوگئی ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں