Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون مملکت موجود غیرملکیوں کے اقاموں میں توسیع

اقاموں میں تین ماہ کی توسیع مفت کی گئی ہے۔(فوٹو عاجل)
 کورونا وائرس کے باعث عائد سفری پابندیوں کے باعث بیرون مملکت زائد المیعاد اقاموں پر موجود غیرملکیوں کےاقامے میں توسیع کردی گئی۔
محکمہ پاسپورٹ نے  پیر 27 جولائی کو بتایاکہ ’خروج و عودہ ویزے (ایگزٹ ری انٹری) پر بیرون مملکت مقیم غیرملکیوں کے اقاموں میں خود کار نظام کے تحت توسیع کردی گئی ہے۔ یہ توسیع ان تارکین کے اقاموں میں کی گئی ہے جن کی میعاد ختم ہوگئی تھی‘۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے کہا کہ’ بیرون سعودی عرب موجود غیرملکیوں کے اقاموں میں تین ماہ کی توسیع مفت کی گئی ہے‘۔

 توسیع ان تارکین کے اقاموں میں کی گئی ہے جن کی میعاد ختم ہوگئی تھی۔ ( فوٹو سوشل میڈیا)

’یہ توسیع تارکین کے اقاموں میں کی گئی ہے جن کے اقاموں کی میعاد سفری پابندیوں کی وجہ سے ختم ہوگئی اور وہ خروج و عودہ ویزے ہونے کے باوجود مملکت واپس نہیں آسکے‘۔ 
محکمہ پاسپورٹ کاکہنا ہے کہ توسیع کی کارروائی شاہی ہدایت پر کی گئی ہے۔
 دوسری طرف سعودی عرب میں موجود غیر ملکیوں کے وزٹ ویزوں میں خود کار طریقے کے مطابق توسیع کا کام بھی مکمل ہوگیا ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اقاموں  اور ویزوں میں توسیع کی منظوری دی تھی۔(فوٹو عاجل)

 محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ’شاہی فرمان پر عمل کرتے ہوئے ان غیر ملکیوں کے وزٹ ویزوں کی مدت میں توسیع کی گئی ہے جو مملکت میں موجود ہیں اور کورونا بحران کے باعث واپس نہیں جا سکے‘۔
یاد رہے کہ  شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے غیر ملکیوں کے اقاموں  اور ویزوں میں تین ماہ کی توسیع کی منظوری دی تھی۔
 ان غیر ملکیوں کے اقاموں اور ویزوں میں بھی تین ماہ کی توسیع کے لیے کہا گیا تھا جو ایگزٹ ری انٹری پر بیرون ملک موجود ہیں۔
 

شیئر: