Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینکڑوں مریضوں کا علاج کرنے والا ڈاکٹر کورونا کا شکار

ڈاکٹر نزار باھبری کورونا کے 513 سے زیادہ مریضوں کا علاج کرچکے ہیں (فوٹو: العربیہ)
 سعودی عرب میں سینکڑوں مریضوں کا علاج کرنے والے سعودی کنسلٹنٹ ڈاکٹر نزار باھبری کووڈ 19 میں مبتلا ہوگئے۔ کئی ماہ سے کورونا کے مریضوں کا علاج کر رہے تھے اب خود ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق باھبری سعودی عرب میں کورونا کے مریضوں کے علاج میں فرنٹ لائن پر کام کر رہے تھے۔ وہ وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور لوگوں کو اس سے بچانے کے لیے ذرائع ابلاغ میں بھر پور آگہی مہم چلا رہے تھے۔ 
ڈاکٹر باھبری نے لوگوں کو اطمینان دلایا کہ وہ ٹھیک ہیں، صحت مستحکم ہے البتہ پانچ دن سے بخار کم نہیں ہو رہا۔ ضروری سمجھا کہ ہسپتال میں باقاعدہ علاج کرایا جائے۔ 
ڈاکٹر نزار باھبری اب تک کورونا کے 513 سے زیادہ مریضوں کا علاج کرچکے ہیں مگر آخر میں کورونا وائرس نے انہیں اپنی گرفت میں لے لیا۔ 
یاد رہے کہ سعودی عرب میں پیر کو کورونا کے نئے مصدقہ کیسز  1993 ریکارڈ پر آئے ہیں جس سے متاثرین کی کل تعداد دو لاکھ 68 ہزار 934 ہوگئی ہے- 

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: