Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق اور کویت میں سب سے زیادہ گرمی

ان ممالک میں درجہ حرارت 50 سے 52 سینٹی گریڈ کے درمیان رہا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب میں قصیم یونیورسٹی میں موسمیات کے پروفیسر ڈاکٹرعبداللہ المسند نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دنیا کے گرم ترین ممالک کی فہرست شیئر کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق پروفیسر ڈاکٹرعبداللہ المسند نے بتایا کہ منگل 28 جولائی کو عراق، ایران اور کویت میں دنیا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ تینوں ملکوں میں درجہ حرارت 50 سے 52 سینٹی گریڈ کے درمیان رہا۔

ایران  کے شہر ابدان میں درجہ حرارت سب سے زیادہ تھا (فوٹو: اخبار 24)

المسند نے کہا کہ عراق کے العمارۃ، الکوت اور الناصریہ میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کویت کے الجھرا اور السلیبیہ شہروں میں شدید گرم موسم رہا۔ جہاں تک ایران کا تعلق ہے تو اس کے شہر ابدان میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تھا۔ 
قصیم یونیورسٹی کے پروفیسر نے سعودی عرب، عراق، کویت اور ایران کے جنوب مغرب میں درجہ حرارت میں شدت کی وجہ یہ بتائی کہ ان ملکوں میں جھیلیں، نہریں اور سبزہ زار نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ جغرافیائی اسباب کا بھی بڑا عمل دخل ہے۔

شیئر: