Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج مقامات میں بغیر اجازت داخلےکی کوشش، 936 افراد گرفتار

منی، مزدلفہ اور عرفات کے اطراف سیکیورٹی حصار قائم ہے(فوٹو ایس پی اے)
وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ حج موسم کے دوران منی، مزدلفہ اور عرفات کے اطراف سیکیورٹی حصار قائم ہے۔ موسم کے اختتام تک جاری رہے گا۔ کسی کو بھی غیر قانونی طریقے سے ان مقامات پر جانے نہیں دیا جائے گا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نے بدھ کو حج  کی تازہ صورتحال پر بریف کرتے ہوئے کہا کہ نئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقررہ حفاظتی تدابیر کی پابندی سب پر لازم ہے۔ کوئی بھی اس سے مستثنی نہیں۔
ترجمان نے کہا کہ سیکیورٹی فورس کے ادارے ایسے کسی بھی شخص کو جس کے پاس حج اجازت نامہ نہیں ہوگا اسے مقدس مقامات پر داخل ہونے سے روکیں گے۔

پرمٹ کے بغیر مشاعر مقدسہ جانے پر دس ہزار ریال جرمانہ ہے۔( فوٹو ایس پی اے)

دریں اثنا  سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے سیکیورٹی فورس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ حج مقامات پر بغیر اجازت غیر قانونی طریقے سے حج مقامات میں داخلے کی کوشش کرنے والے 936 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں پر زورد یا کہ وہ بغیر اجازت نامے کے حج مقامات میں داخل ہونے کی کوشش سے گریز کریں۔
وازارت داخلہ کی جانب سے گزشتہ ماہ سے لوگوں کو خبردار کیا جا رہا تھا کہ پرمٹ کے بغیر مشاعر مقدسہ جانے پر دس ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
حج مقامات میں داخلے پر پابندی کا نفاذ گزشہ ماہ ذوالقعدہ کی 28 تاریخ سے کیا گیا تھا جو 12 ذوالحج تک جاری رہے گی۔   

شیئر: