Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیونسی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام 

عدم اعتماد کے لیے 109 ارکان کی حمایت ضروری ہے۔( فائل فوٹو اے ایف پی)
تیونس کی پارلیمنٹ میں سپیکر راشد الغنوشی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی۔ سپیکر راشد الغنوشی اپنے فرائض معمول کے مطابق انجام دیتے رہیں گے۔
تیونس کے خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کو 97 ارکان پارلیمنٹ نے عدم اعتماد کے حق میں جبکہ 16 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ ڈپٹی سپیکر طارق الفتیتی نے بتایا کہ  ڈالے گئے 133 ووٹوں میں سے 18 منسوخ کردیے گئے۔ دو ممبران نے سادہ پیپر ڈالے تھے۔ 
تیونس کی پارلیمنٹ نے اصولی طور پر سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی منظوری دی تھی- طے کیا گیا تھا کہ  30 جولائی کو ووٹنگ ہوگی۔ 

النھضہ اور الکرامہ پارٹیوں نے تحریک عدم اعتماد کا بائیکاٹ کیا۔ (فوٹو اے ایف پی)

سبق ویب سائٹ کے  مطابق النھضہ اور الکرامہ پارٹیوں نے تحریک عدم  اعتماد کا بائیکاٹ کیا۔ 
اس سے قبل سیف الدین نے کہا تھا کہ الکرامہ پارٹی کے ارکان تحریک عدم اعتماد والے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ النھضہ گروپ سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ نے بھی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ 
تیونس کے آئین کے مطابق عدم اعتماد کے لیے پارلیمنٹ کے 217 ارکان میں سے 109 کی حمایت ضروری ہے۔ اس سے کم ووٹ پر تحریک مسترد ہوجاتی ہے۔
 یاد رہے کہ تیونسی پارلیمنٹ کے سپیکر راشد الغنوشی النھضہ پارٹی کے رہنما ہیں۔

شیئر: