Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر ریجن میں کاشتکاری کو جدید بنانے کے لیے نیا پروجیکٹ

اس اقدادم کا مقصد پھلوں اور زرعی فصلوں کی تکنیک کو جدید بنانا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے عسیر ریجن میں7 خصوصی ایگریکلچرل فیلڈ پروجیکٹ کی سپورٹ کے لیے ایک زرعی ترقیاتی ٹیم سے ملاقات کی۔
اس پروجیکٹ میں پانچ اوپن ڈیموسٹریشن فیلڈ، اور دو پریسیژن ایگریکلچرل شامل ہیں جس کا مقصد پھلوں، سبزیوں، کھجوروں اورزرعی فصلوں کی تکنیک کو جدید بنانا ہے۔
ابہا کے سیڈ اور سیڈلنگ سینٹر کے تحت اس اقدام کا مقصد علاقائی پیداواری صلاحیت اور پائیداری کو بڑھانا ہے۔  
جدید  کاشتکاری کے طریقوں اور سخت نگرانی کے ذریعے، یہ منصوبہ زرعی شعبے کو جدید بنانے کے حوالے سے وزارت کی وسیع تر حکمت عملی کی سپورٹ کرتا ہے۔
یاد رہے وزارتِ ماحولیات، آب اور زراعت نے ہمیشہ آپ کے ساتھ ’وِد یُو آل ویز‘ مہم کے تحت ایک نئی ایپ متعارف بھی کرائی جس کا مقصد کاشتکاروں کو مدد فراہم کرنا ہے۔

یہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم زرعی شعبے میں کام کرنے والوں کو فوری طور پر تکنیکی معاونت فراہم کرتا ہے۔
ایپ کے ذریعے کاشتکار کئی موضوعات پر ماہرانہ رائے حاصل کر سکتے ہیں جن میں زمین کی ابتدائی تیاری سے لے کر کاشتکاری کے عمل تک مختلف مراحل شامل ہیں۔

 

شیئر: