Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بری سرحدیں کھولے جانے کی اطلاعات پر وضاحت

کوئی بھی فیصلہ ہوا تو سرکاری چینل سے اعلان کیا جائے گا۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے 9 اگست 2020 سے سعودی عرب کے بری راستے کھولے جانے سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اطلاعات کی حقیقت کے بارے میں وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔  
اخبار 24 کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہے جس میں دعوی کیا جارہا ہے کہ 9 اگست کو سعودی بری سرحدیں آمد ورفت کے لیے کھول دی جائیں گی۔ اسی طرح کی اطلاعات بعض اخبارات نے بھی ذرائع کے حوالے سے جاری کی ہیں۔ 

دعوی کیا جارہا ہے کہ 9 اگست کو بری سرحدیں کھول دی جائیں گی۔(فوٹو سوشل میڈیا)

محکمہ پاسپورٹ نے ٹوئٹر پر ایک شہری کے استفسار پر کہا کہ جب بھی بری سرحدیں یا سمندری سرحدی یا فضائی سرحدیں کھولنے کا فیصلہ ہوگا اس کی باقاعدہ اطلاع کسی نہ کسی سرکاری چینل کے ذریعے دی جائے گی۔ اس سے قبل کہیں سے جاری ہونے والی کوئی بھی اطلاع بے معنی ہوگی۔  
 محکمہ پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ اس طرح کا کوئی بھی فیصلہ ہوگا تو سرکاری چینل سےاس کا اعلان کیا جائے گا۔

شیئر: