Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام

ایران نواز حوثیوں کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں جاری ہیں(فوٹو،ٹوئٹر)
 اتحادی افواج کےترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے مملکت پر کیے جانے والے ڈرون حملہ کو بروقت ناکام بنادیاگیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے اتحادی افواج کے ترجمان کرنل المالکی کے حوالے سے کہا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ اب تک حوثیوں کی جانب سے مملکت پر کیے جانے والے متعدد حملے ناکام بنائے جاچکے ہیں ۔
 ایران نواز حوثی باغی مسلسل  معاہدے کی خلاف ورزی کررہے ہیں جن میں مملکت پر ریموٹ کنٹرول دھماکہ خیز مواد سے لیس طیارے اور متعدد میزائل حملوں کو ناکام بنایا جاچکا ہے جبکہ اتحادی افواج نے سمندری راستے سے بھی کیے جانے والے حملوں کو بروقت ناکام بنایا ۔
کرنل المالکی نے مزید کہا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے مملکت کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے جو کھلی دہشتگردی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اس حوالے سے اتحادی افواج عالمی قوانین کے مطابق جامع حکمت عملی مرتب کرکے مناسب جواب دینے کا حق رکھتی ہے۔

شیئر: