Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثی باغیوں کی بچھائی گئی تیرہ سو سے زائد بارودی سرنگیں صاف

شاہ سلمان مرکز کے کارکن سرنگیں صاف کررہے ہیں (فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر ’مسام‘  کی جانب سے یمن کے مختلف علاقوں میں حوثی باغیوں کی جانب سے بچھائی گئی 13 سو 27 بارودی سرنگیں جولائی کے آخری ہفتے میں صاف کی گئی ہیں۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق حوثی باغیوں نے یمن میں انسانی جانوں کے ضیاع کے لیے محتلف مقامات پر بارودی سرنگیں بچھائی ہوئی ہیں جنہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شاہ سلمان مرکز کے کارکن صاف کررہے ہیں۔

1229 مختلف قسم کے دھماکہ خیز ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ( فوٹو ایس پی اے)

جولائی کے آخری ہفتے میں صاف کی جانے والی 13 سو 27 سرنگوں میں سے ایک سرنگ انتہائی خطرناک تھی جو انسانوں کی ہلاکت کے لیے نصب کی گئی تھی۔ یہ سرنگ انسانی وزن کو محسوس کرتے ہی دھماکے سے پھٹ جاتی ہے جبکہ 96 سرنگیں ہیوی مشنری یعنی ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کی تباہی کے لیے نصب کی گئی تھیں۔ 
شاہ سلمان سینٹر برائے انسانی ہمدردی اورامداد کے تحت یمن کے مختلف علاقوں سے 1229 مختلف قسم کے غیر استعمال شدہ دھماکہ خیز ہتھیار بھی برآمد کرلیے۔ 
بیان میں مزید کہا گیا کہ جب سے سینٹر نے یمن میں سرنگوں کی صفائی کا آغاز کیا ہے اب تک ایک لاکھ 77 ہزار 637 سرنگیں صاف کی جاچکی ہیں جو حوثی باغیوں نے یمن کے مختلف علاقوں میں نصب کی تھیں۔ 

 بڑی تعداد میں شہری موت کی نیند سوچکے ہیں (فوٹو ایس پی اے)

بارودی سرنگیں سکولوں کے قریب اور رہائشی علاقوں میں بھی لگائی گئی تھیں۔
حوثی باغیوں کی جانب سے بچھائی جانے والی سرنگوں سے اب تک بڑی تعداد میں شہری موت کی نیند سوچکے ہیں جبکہ کافی اپنے جسمانی اعضا سے بھی محروم ہو کر معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ 

شیئر: