Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خمیس مشیط پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام

ریموٹ کنٹرول ڈرون میں دھماکہ خیز مواد بھرا ہوا تھا(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں قیام امن کے لیے کوشاں اتحادی فورسز نے حوثی باغیوں کی جانب سے خمیس مشیط پر ڈرون کے ذریعے کیے جانے والے حملے کو ناکام بنا دیا۔
سعودی خبرں رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے اتحادی فورسز کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کے حوالے سے کہا ہے کہ ’یمن میں قیام امن کے لیے مشترکہ فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط پر ڈرون کے ذریعے حملہ کو ناکام بنا دیا۔ ریموٹ کنٹرول ڈرون میں دھماکہ خیز مواد بھرا ہوا تھا جسے یمن کے سرحدی مقاما سے کنٹرول کیاجارہا تھا‘۔

ڈرون حملے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔(فوٹو العربیہ)

المالکی نے مزید کہا کہ یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے مسلسل سرحدی خلافورزیاں جاری ہیں۔ حوثی سعودی عرب کی شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
اتحادی فورسز کے ترجمان نے مزید کہا ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے رواں ماہ 13 جون کو بھی نجران کی جانب بلیسٹک میزائل حملہ کیا تھا جسے اتحادی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا تھا۔ حوثی باغیوں کی جانب سے مسلسل بین الاقوامی سرحدی قوانین کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

شیئر: