Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیاں چوری اور ڈکیتیوں میں ملوث ملزم گرفتار

پولیس حکام نے گرفتاری کا ٹاسک ایک ٹیم کے سپرد کیا تھا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے مسروقہ گاڑیوں کے ذریعے ڈکیتیوں میں ملوث تیس سالہ مقامی شہری کو گرفتار کیا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس کے معاون ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے گاڑیوں کی چوری اور رہزنی کی متعدد شکایات درج کرائی تھیں۔ پولیس حکام نے ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک ایک ٹیم کے سپرد کیا تھا۔ 
سراغرسانوں نے رپورٹ درج کرانے والوں سے واردات کرنے والے کا حلیہ معلوم کیا اور بالاخر اسے تلاش کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ 
مسروقہ گاڑیاں ڈکیتوں میں استعمال کرنے والے مقامی شہری نے کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والے چھ مراکز میں ڈاکے ڈالنے کا اعتراف کیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے مسروقہ اشیا برآمد کرلیں۔ ان کی قیمت کا اندازہ لگ بھگ  82 ہزار ریال کا ہے۔ بیس ہزار ریال نقد لوٹے تھے۔ دو مسروقہ گاڑیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
ایف آئی آر درج کرکے ملزم کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا- 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ نے خطرناک جرائم میں ملوث دو گروہوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔ 
امن عامہ نے بتایا کہ دو سعودی شہریوں نے مختلف مقامات سے بھاری مشینری کی چوری کی چوبیس وارداتیں کی تھیں۔ 

خطرناک جرائم میں ملوث دو گروہوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ( فوٹو سبق)

 بیان میں کہا گیا کہ ایک سات رکنی ایشین گروہ گرفتار کیا گیا جنہوں نے 37 لاکھ 50 ہزار ریال مالیت کے کیبل چوری کرنے کی  250 وارداتیں کی تھیں۔ 
امن عامہ کا کہناہے کہ ایک پانچ رکنی گروہ پکڑا گیا جس نے ایک مکان میں چوری کرکے ڈیڑھ لاکھ ریال نقد اور 12 لاکھ ریال مالیت کے زیورات چوری کیے تھے۔

شیئر: