Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکولوں میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز

سکولوں میں صاف اور تازہ ہوا کا انتظام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے (فوٹو: المرصد)
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور انسداد کے قومی مرکز ’وقایۃ‘ نے سکولوں میں نئے کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر جاری کی ہیں۔ طلبہ و طالبات، اساتذہ اور انتظامی عملے پر حفاظتی تدابیر کی پابندی لازمی ہوگی۔ 
اخبار 24 کے مطابق متعدی امراض سے بچاؤ کے قومی مرکز نے بچاؤ کی چھ اہم تدابیر مقرر کی ہیں۔

طلبہ اور عملے کو نئے کورونا وائرس کی حقیقت سے آگاہ کیا جائے (فوٹو: المرصد)

طلبہ اور عملے کو نئے کورونا وائرس کی حقیقت سے آگاہ کیا جائے۔ انہیں بتایا جائے کہ یہ وائرس کس طرح ایک دوسرے میں منتقل ہوتا ہے۔ بچاؤ کے کیا طریقے ہیں۔ سکولوں کے ہیلتھ گائیڈز کو آگہی لٹریچر مہیا کیا جائے۔ سکولوں میں آگہی کا بندوبست کیا جائے۔ بعض کلاسیں وائرس آگہی کے لیے مخصوص کی جائیں۔ 
تمام سکولوں میں صابن اور ہاتھ صاف کرنے والے لوشن فراہم کیے جائیں۔ واش روم میں ہاتھ دھونے کے لیے صابن کا بندوبست کیا جائے۔ 
وزارت صحت کے مقرر کردہ سینیٹائزر سے سکول کی تمام کرسیوں، بینچوں اور ڈیسکوں وغیرہ کی مسلسل صفائی کا اہتمام کیا جائے۔ سکولوں میں پبلک مقامات کو سینیٹائز کیا جائے۔ طلبہ کے زیر استعمال واش رومز مسلسل صاف کیے جائیں۔ ایسے تمام مقامات کو خاص طور پر زیادہ اہتمام سے سینیٹائز کیا جائے جو طلبہ اورعملے کے استعمال میں زیادہ رہتے ہوں مثلاً دروازوں کے ہینڈل، ڈائننگ ٹیبلز، نشستوں کے دستے اور لفٹس کے بٹن وغیرہ۔ 
سکولوں میں صاف ستھری ہوا کی فراہمی اور خراب ہوا کی نکاسی کا انتظام ہو۔ 
جن طلبہ کی بابت کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا شبہ ہوجائے پہلی فرصت میں انہیں ہیلتھ سینٹر بھیج دیا جائے۔ سکول ہیلتھ گائیڈ روزانہ کی بنیاد پر طلبہ کا معائنہ کرے۔ طلبہ کے والدین سے رابطے قائم کرے۔ مشکوک طلبہ کو ہیلتھ سینٹر بھجوائے۔ شفایاب ہونے تک طالب علم کی سکول حاضری پر پابندی لگائی جائے۔ کسی طالب علم کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا یقین ہوجائے تو اسے سکول آنے سے روک دیا جائے اور فٹنس سرٹیفیکیٹ کے بغیر سکول واپسی پر پابندی لگا دی جائے۔ 
ایسے طلبہ، اساتذہ اور عام عملے پر کڑی نظر رکھی جائے جو کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں سے مل چکے ہوں۔ اس سلسلے میں سکول اور ہیلتھ سینٹر ایک دوسرے کی مدد کریں۔ ایسے کسی بھی طالب علم یا استاد یا کارکن کے سکول آنے پر پابندی لگا دی جائے جو کورونا کے مریض سے مل چکا ہو۔ 

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: