Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکول بس کو اوور ٹیک کرنے پر کتنا جرمانہ؟ 

خلاف ورزی ہے کا جرمانہ 3 تا 6 ہزار ریال ہے۔فوٹو: سوشل میڈیا
محکمہ ٹریفک نے انتباہ کیا ہے کہ سکول بسوں کو اوور ٹیک کرنا ٹریفک خلاف ورزی ہے۔ اس کا جرمانہ تین تا چھ ہزار ریال ہے۔
محکمے کے مطابق ’سکول بسیں جگہ جگہ رکتی ہوئی چلتی ہیں۔ اس دوران کسی کو سکول بس کو اوور ٹیک کرنے کی اجازت نہیں۔‘
عاجل ویب سائٹ نے محکمہ ٹریفک کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’گاڑیوں کے ڈرائیوروں پر یہ پابندی سکول کے بچوں اور بچیوں کی سلامتی کی خاطر لگائی گئی ہے۔‘
ٹریفک خلاف ورزیوں کے چارٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ’اگر کسی شخص نے سکول بس ٹھہرتے وقت اسے اوور ٹیک کیا تو ایسا کرنے پر تین سے چھ ہزار ریال جرمانہ لگایا جائے گا۔‘

یہ پابندی سکول کے بچوں اور بچیوں کی سلامتی کی خاطر لگائی گئی ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)

یاد رہے کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں سکول بسوں کے ٹھہرنے پر اوور ٹیک کرنے سے کئی بچوں اور بچیوں کی جان چلی جاتی ہے جبکہ متعدد طلبہ طالبات کے زخمی ہونے کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔
سعودی محکمہ ٹریفک نے اس سے قبل کہا تھا کہ مملکت بھر میں ٹریفک خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر سمارٹ کیمرے استعمال کیے جائیں گے۔ زگ زیگ ڈرائیونگ کرنے والوں کو خاص طور پر پکڑا جائے گا۔
محکمے نے ایک وڈیو کلپ جاری کر کے سکول بسوں کو ٹھہرتے وقت اوور ٹیک کرنے کے نقصانات اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔ وڈیو میں دکھایا گیا کہ اچانک اس طرح اوور ٹیک کرنے سے کس قسم کے جانی او رمالی نقصانات انجانے میں ہو جاتے ہیں۔
 

شیئر: