Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکول امتحانات مقررہ وقت پر آن لائن ہوں گے

آن لائن ایجوکیشن کا سلسلہ رمضان تک جاری رہے گا-(فوٹو روئٹرز)
سعودی وزارت تعلیم کی ترجمان ابتسام الشہری نے کہا ہے کہ’ سعودی سکولوں کے امتحانات مقررہ وقت پر رمضان  میں آن لائن ہی ہوں گے- غیر معمولی تبدیلی پر ہی اس میں ردوبدل ہوسکے گا‘-
اخبار 24 کے مطابق الشہری نے سعودی عرب کے  ٹی وی چینل روتانا خلیجیہ کے  پروگرام یاھلا کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید بتایا کہ ’شاہی حکم کے مطابق مملکت بھر میں آن لائن  ایجوکیشن کا سلسلہ رمضان  تک جاری رہے گا‘-
الشہری نے یہ بھی بتایا کہ سکولوں ’ کالجوں اور یونیورسٹیوں کی عمارتیں وزارت صحت کے حوالے کردی گئی ہیں- سوڈنٹس  کے ہاسٹل بھی وزارت صحت کے سپرد کردیے گئے ہیں-
انہوں نے مزید کہا کہ یہ انتظام احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے کہ اگر خدانخواستہ مستقبل میں کورونا وائرس کے بحران نے دھماکہ خیز شکل اختیار کی تو یہ تمام عمارتیں قرنطینہ کی صورت میں استعمال ہوں گی-
ان تمام  عمارتوں میں قرنطینہ کے انتظامات کر دیے گئے ہیں-

 سکول عمارتیں او ر ہاسٹل  وزارت صحت کے سپرد کردیے گئے ہیں-(دفوٹو اے ایف پی)

یاد رہے کہ  وزارت تعلیم نے محکمہ صحت کے حکام کی سفارش پر احتیاطی تدبیر کے طور پر تمام سکولوں، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں، یونیورسٹیوں اور تکنیکی اداروں کو عارضی طور پر تا اطلاع ثانی بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اس فیصلے پر پیر نو مارچ سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
وزارت تعلیم نے تدریسی عمل کی معطلی کے دوران آن لائن ایجوکیشن پروگرام کا بھی اعلان کیا تھا۔

شیئر: