Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں کورونا کے 539 نئے مریض

پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 17 ہزار 799 رہ گئی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد میں واضح کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں وائرس کے 539 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 15 اموات ہوئی ہیں۔
پیر کو جاری ہونے والے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 2 لاکھ 84 ہزار 660 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6 ہزار 97 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 17 ہزار 799 رہ گئی ہے جبکہ 2 لاکھ 60 ہزار 764 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

 

 
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے 776 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
اس وقت گلگت بلتستان، پاکستان کے زیرانتظام کشمیر اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے 1859 وینٹی لیٹرز مختص ہیں جن میں سے 149 مریضوں کے زیراستعمال ہیں۔
پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 495 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ اب تک ملک میں 21 لاکھ 47 ہزار 585 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

شیئر: