پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے پیر کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ’باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں برادر ملکوں کے درمیان باہمی دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے‘۔