Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نابیناؤں کو کمپیوٹر پروگرامنگ سکھانے والا سعودی نوجوان

نابینا اعلیٰ درجے کی دقیق ترین مہارتیں حاصل کررہے ہیں- فوٹو: العربیہ
سعودی نوجوان عبدالعزیز الشماسی نے عرب دنیا میں کمپیوٹر پروگرامرز کی کمی کے باوجود کمپیوٹر پروگرامنگ سیکھی اور اب وہ نابیناؤں کو آن لائن کمپیوٹر پروگرام سکھا رہا ہے۔ 

بعض اساتذہ ویڈیو کلپ کے ذریعے کمپیوٹر پروگرامنگ سکھا رہے ہیں- فوٹو: العربیہ

العربیہ نیٹ کے مطابق الشماسی نے بتایا کہ 'کئی برس سے پروگرامنگ اور اس کی مختلف لینگویجز سیکھ رہا ہوں۔ اس حوالے سے مجھے سب سے بڑی مشکل یہ پیش آئی کہ  کمپیوٹر پروگرامنگ از خود سیکھنے کی سہولتیں ہمارے یہاں بے حد معمولی تھیں۔ ابتدائی نوعیت کی معلومات تو مہیا تھیں لیکن کمپیوٹر پروگرامنگ میں دسترس اور کمال پیدا کرنے کے لیے  کوئی سسٹم مہیا نہیں تھا۔'
الشماسی نے کہا کہ 'میں نے تلاش شروع کی تو پتہ چلا کہ کئی ممالک میں نابیناؤں کو کمپیوٹر پروگرامنگ کی مہارتیں سکھائی جا رہی ہیں۔ پروگرامنگ کے نازک ترین مضامین پڑھائے جارہے ہیں۔ نابیناؤں کو نہ صرف پروگرامنگ بلکہ گاڑیوں کی انجینیئرنگ کا ہنر بھی دیا جارہا ہے۔ نابینا اعلی درجے کی دقیق ترین مہارتیں حاصل کررہے ہیں- ان کے لیے سپیشلسٹ کورسز ہیں'۔  
الشماسی نے نابیناؤں کو کمپیوٹر پروگرامنگ سکھانے سے متعلق اپنے تجربے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ 'میرے سامنے ایک اہم مسئلہ یہ تھا کہ بعض اساتذہ ویڈیو کلپ کے ذریعے کمپیوٹر پروگرامنگ سکھانے کا کام کر رہے ہیں۔ یہ ویڈیو کلپ تصاویر پر منحصر ہیں۔ ان میں آواز کی سہولت نہیں۔ علاوہ ازیں اساتذہ بعض روایتی طور طریقوں سے بھی کام لے رہے ہیں۔ اس دشواری نے مجھے کمپیوٹر پروگرامنگ کا ہنر نابیناؤں کو منتقل کرنے کے لیے نئے راستے دریافت کرنے پر آمادہ کیا۔' 
الشماسی نے بتایا کہ ترقی یافتہ دنیا میں پروگرامنگ سیکھنے اور سکھانے کے اعلی درجے کے معیار مقرر ہیں۔ یہ معیار اس انداز کے ہیں کہ وہ نابیناؤں اور بیناؤں کے درمیان سیکھنے سکھانے میں فرق نہیں کرتے۔ 'میں نے تلاش و جستجو کے  بعد ترقی یافتہ دنیا سے یہ معیار سیکھے اور اب میں ان کی مدد سے ہموطن نابیناؤں کو کمپیوٹر لینگویجز اور پروگرامنگ کا ہنر سکھا رہا ہوں۔'

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: