Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ عبدالعزیز کے زیرِ استعمال فون کی تاریخی تصویر 

یہ تصویر گذشتہ صدی کے تیسرے عشرے کی ہے (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے 90 برس پرانی ایک تاریخی تصویر جاری کی ہے۔
یہ تصویر گذشتہ صدی کے تیسرے عشرے کی ہے۔ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز نے جب پہلی بار متحرک فون استعمال کیا تھا تو اس وقت یہ تصویر لی گئی تھی۔ 

یہ تاریخی تصویر کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے جاری کی ہے (فوٹو: اخبار 24)

اخبار 24 کے مطابق کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے بتایا کہ شاہ عبدالعزیز نے پہلی بار متحرک فون 1350ھ بمطابق 1930 میں استعمال کیا تھا۔ 
اکیڈمی کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں نظر آنے والے فون کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ سیاہ رنگ کا تھا اور اس میں ریسیور ہوا کرتا تھا جبکہ فون کا ڈھانچہ صندوق نما تھا۔ 

شیئر: