Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوران ڈرائیونگ فون کے استعمال پر چالان

سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر 150 ریال جرمانہ مقرر ہے (تصویر: عاجل)
سعودی عرب کے الجوف ریجن میں ٹریفک پولیس اتوار سے سیٹ بیلٹ اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر خودکار طریقے سے چالان کرنے کا آغاز کرے گی۔ 
ویب نیوز ’عاجل‘ نے ٹریفک پولیس کے ٹوئٹر پرجاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ الجوف کے علاقے کی متعدد شاہراہوں پر خودکارچالان سسٹم کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ سسٹم کو ادارے کے مرکزی نیٹ ورک سے جوڑنے کے بعد تجرباتی مراحل بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔
خود کارچالان کا آغاز اتوار سے کیا جا رہا ہے ۔ ٹریفک پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خود کارطریقے سے کیے جانے والے چالان میں سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر 150 ریال جرمانہ مقرر ہے۔

الجوف میں خودکار چالان سسٹم کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا گیا ہے ( فوٹو: عاجل)

30 دن کے اندر دوبارہ خلاف ورزی ریکارڈ ہونے کی صورت میں چالان کی رقم دو گنا کرکے 300 ریال کردی جائے گی۔
ڈرائیونگ کے دوران موبائل کا استعمال بھی انتہائی سنگین خلاف ورزی شمار کیا جاتا ہے جس پر 500 سے 900 ریال کا چالان کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے لوگوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے کے خطرناک نتائج برآمد ہوتے ہیں اس لیے اس سے اجتناب کیا جائے۔ 

شیئر: