Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں 63 تجارتی ادارے سیل، 826 کو انتباہ

تجارتی مراکز اور کھانے پینے کی اشیا کے اداروں پر2071 چھاپے مارے گئے۔( فوٹو عاجل)
 سعودی عرب میں مدینہ منورہ میونسپلٹی اور بلدیاتی کونسلوں نے ایک ہفتے کے دوران ریستورانوں، تجارتی مراکز اور کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والے اداروں پر2071 چھاپے مارے ہیں۔
 یہ کارروائی صارفین کو صحت بخش غذائی اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق چھاپہ مہم کے نتیجے میں 63 تجارتی ادارے سیل کردیے گئے جبکہ 826 اداروں کو انتباہ نامے جاری کیے گئے ہیں۔  
مدینہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ 1758 کلو گرام غذائی اشیا ضبط کرکے تلف کرائی گئی ہیں۔

1758 کلو گرام غذائی اشیا ضبط کرکے تلف کرائی گئی ہیں۔(فوٹو عاجل)

علاوہ ازیں ریستورانوں اور تجارتی مراکز سے کھانے پینے کی اشیا کے 396 نمونے لے کر میونسپلٹی کی لیباریٹریوں میں معائنے کے لیے بھیج دیے گئے۔
میونسپلٹی نے بتایا کہ  ماحولیاتی صحت کی ٹیموں نے  432 فیلڈ دورے کیے۔ ٹیموں کے اہلکاروں نے 11966 گھریلو کچرا صاف کرایا اور مدینہ منورہ کے مختلف محلوں میں پڑا ہوا 42187 مکعب میٹر ملبہ ہٹوایا ہے۔ 
مدینہ منورہ میونسپلٹی نے  لوگوں سے کہا ہے کہ وہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے، مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو کھانے پینے کی ناقابل استعمال اشیا کے مضر اثرات سے بچانے کی مہم میں تعاون کریں۔ کہیں بھی کوئی بھی غلط سرگرمی کا مشاہدہ کریں تو پہلی فرصت میں 940 پرشکایات سینٹر یا بلدی ایپ 940  پر رابطہ کرکے اطلاع  دیں۔ 

شیئر: