Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کا نجران پر حملہ، دو مکانا ت کو نقصان

کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
 سعودی عرب کےجازان ریجن کے ایک سرحدی قریےمیں ایران کےحمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں نے ایک گولہ داغا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد بن یحیی الغامدی نے بتایا کہ حوثیوں کے گولے سے دو مکانات اور ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ہے ۔ دونوں مکان ایک دوسرے سے ملے ہوئے تھے۔

دونوں مکان ایک دوسرے سے ملے ہوئے تھے۔(فوٹو ایس پی اے)

گولے کے ٹکڑے گرنے  سے گاڑی اور مکانات کو نقصان پہنچا۔ اس سے کوئی زخمی ہوا اور نہ ہی کوئی ہلاکت ہوئی ہے۔ 
 ترجمان کا کہنا تھا  شہری دفاع کے  اہلکاروں نے اس قسم کے حالات میں ان کی جو ذمہ داری بنتی ہے وہ احسن طریقے سے انجام دی ہے۔

شیئر: