Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ کے عوامی پارک کھولنے کے انتظامات مکمل  

عوامی مقامات پر سینیٹائزنگ کا عمل جاری ہے (فوٹو: سبق)
مدینہ کے عوامی پارک ویک اینڈ پر کھول دیے جائیں گے- میونسپلٹی نے کورونا وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کے تحت تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں-
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق مدینہ میونسپلٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام پارکوں میں صفائی، سینیٹائزنگ اور ماحولیاتی صحت کے کام مکمل کرلیے گئے- جھولوں کو سینیٹائز کردیا گیا- بجلی کے کھمبوں، فٹ پاتھوں، نشستوں، کار پارکنگ کی اصلاح و مرمت کر دی گئی-

  نگرانی کے لیے عملے کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے (فوٹو: سبق)

میونسپلٹی نے توجہ دلائی ہے کہ واش رومز اور جھولوں پر سماجی فاصلے کے لیے نشانات لگا دیے گئے- پارک میں بیٹھنے والوں کے لیے جگہیں مخصوص کردی گئی ہیں جبکہ نگرانی کے لیے عملے کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے- مدینہ میونسپلٹی نے اپیل کی ہے کہ لوگ صحت و سلامتی کی خاطر سماجی فاصلے کی پابندی کریں اور حفاظتی اقدامات کا خیال رکھیں- کسی بھی نقص یا کمی دیکھنے کی صورت میں ایمرجنسی سینٹر 940 یا بلدی 940 ایپ کے ذریعے رابطہ کریں-

شیئر: