Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں وادی قناۃ منصوبہ کیا ہے؟

منصوبے سے قدرتی اور تعمیراتی ماحول میں توازن پیدا ہوگا۔(فوٹو ایس پی اے)
 گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے وادی قناۃ منصوبے کا دورہ کرکے  اسے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی قناۃ منصوبے سے مدینہ منورہ میں قدرتی اور تعمیراتی ماحول میں توازن پیدا ہوگا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مدینہ منورہ میونسپلٹی وادی قناۃ منصوبہ 16 کلو میٹر کے دائرے میں نافذ کرا رہی ہے۔
گورنر مدینہ منورہ کا کہنا تھا کہ  یہ کثیر المقاصد منصوبہ ہے۔ اس کی بدولت بارش اور سیلاب کا پانی  وادی کے ذریعے استعمال کیا جائے گا۔ وادی کے اطراف خودروجنگل کوپارک میں تبدیل کیا جائے گا۔

میونسپلٹی وادی قناۃ منصوبہ 16 کلو میٹر میں نافذ کرا رہی ہے۔(فوٹو سوشل میڈیا)

منصوبے کا پہلا مرحلہ  ڈیڑھ برس میں مکمل ہوگا۔ اس کے تحت 70 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر پارک بنایا جائے گا جو وادی کے کنارے واقع ہوگا۔ یہاں تفریح کے لیے آنے والوں کے لیے بینچیں لگائی جائیں گی۔ چہل قدمی کرنے والوں کے لیے راہداریاں ہوں گی جبکہ موٹر سائیکل سواروں کے لیے باقاعدہ ٹریک ہوگا۔
وادی ( دریا) کو مزید گہرا اور کشادہ کیا جائے گا تاکہ بارش کازیادہ سے زیادہ پانی اس میں کھپایا جاسکے۔
وادی میں جگہ جگہ قدرتی مناظر کے نمائندہ مراکز قائم کیے جائیں گے تاکہ مدینہ منورہ کے شہری اور زائرین وہاں خوشگوار اور صاف ستھری ہوا کا لطف اٹھاسکیں۔

شیئر: