Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی کے بیٹے کی عمر 25 برس، اقامے میں توسیع ہوگی؟

ایسی صورت میں نقل کفالہ ضروری ہوگا۔ (فوٹو عاجل)
 سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ اگر مقیم غیرملکی کے کسی بیٹے کی عمر 25 برس سے زیادہ ہے ہو تو ایسی صورت میں اس کے اقامے میں توسیع نہیں ہوگی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مملکت میں مقیم ایک غیرملکی نے محکمہ پاسپورٹ سے دریافت کیا تھا کہ کیا بیٹے کی عمر 25 برس سے زیادہ ہونے کی صورت میں اقامے میں توسیع ہوسکتی ہے یا نہیں۔ مشکل یہ ہے کہ لیبر آفس والے اقامے میں توسیع سے قبل نقل کفالہ کی منظوری نہیں دے رہے۔

وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود سے رجوع کیا جائے۔(فوٹو سوشل میڈیا)

محکمہ پاسپورٹ نے ٹو ئٹر کے اکاؤنٹ پر کہا کہ تحریری ہدایات یہ ہیں کہ اگر کسی غیرملکی کی اولاد کی عمر25 برس ہوجائے تو ایسی صورت میں اس کا نقل کفالہ ضروری ہوگا۔ اس کے بغیر باپ کے اقامے میں توسیع نہیں ہوگی۔
بیان میں کہا گیا کہ مزید وضاحت کے لیے وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود سے رجوع کیا جائے۔

شیئر: