Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’آن لائن تعلیم‘ کی اہمیت پر خطباتِ جمعہ

وزیر اسلامی امور کے مطابق آن لائن تعلیم وقت حاضر کا تقاضا ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی عرب کے وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کہا ہے کہ کل مملکت بھر کی تمام مساجد میں جمعے کے خطبات آن لائن تعلیم کے موضوع  پردیے جائیں-
وزارت اسلامی امور کی جانب سے مملکت کی تمام مساجد کے خطیبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ خطبہ جمعہ میں وقت حاضر کی ضرورت کے تحت ’آن لائن تعلیم ‘ کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے-    
 ویب  نیوز ’سبق‘ کے مطابق وزارت اسلامی امور نے خطیبوں کو تاکید کی ہے کہ وہ خطبے میں تعلیم کی اہمیت اجاگر کریں-
ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں تعلیم کے فوائد بیان کیے جائیں- تعلیم کے حوالے سے اساتذہ کی ذمہ داری کو نمایاں کریں-

ہدایات میں کہا گیا ہے کہ خطیب حب الوطنی کی اہمیت کو اجاگر کریں (فوٹو: ٹوئٹر)

جاری ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ خطبے میں یہ بھی بتائیں کہ سکول  آن لائن تعلیم، اساتذہ اور طلبہ و طالبات کے حوالے سے گھر والوں کا کردرا کیا ہونا چاہیے اور کس قسم کی سرگرمیوں سے گریز کیا جائے- 
وزارت اسلامی امور کی جانب سے تاکید کی گئی ہے کہ خطیب حب الوطنی کی اہمیت، قدرو قیمت، میانہ روی اور اعتدال پسندی کی ضرورت اجاگر کریں-
یہ بھی بتائیں کہ فطری آگہی کا معیار بلند کرنے اور اس سلسلے میں اہل خانہ کے کردار کو نمایاں کرنے میں سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کی کیا ذمہ داریاں ہیں- 
وزیر اسلامی امور نے آن لائن تعلیم کی اہمیت کے موضوع پر جمعے کے خطبات کی تاکید ایسے ماحول میں کی ہے جبکہ دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح سعودی عرب میں بھی کورونا کی وبا کا سلسلہ جاری ہے اور ابھی تک اس سے نجات نہیں مل سکی ہے-

شیئر: