Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے یومیہ نئے مریضوں میں ریکارڈ کمی

  متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 10 ہزار 836 تک پہنچ گئی ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔  بدھ 26 اگست کو کورونا کے ایک ہزار 68 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جو حالیہ دنوں میں سب سے کم تعداد ہے۔ 
گزشتہ روزایک ہزار 144 نئے مریض سامنے آنے تھے۔  متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 10 ہزار 836 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت  کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے میں  ایک ہزار 13 افراد صحتیاب ہوئے۔اب تک دو لاکھ 84 ہزار 945 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ  گزشتہ روز 33 افراد اس مرض سے ہلاک ہوئے. اموات کی مجموعی تعداد تین ہزار 775 ہو چکی ہے۔
مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 22 ہزار 136 ہے جس میں ایک ہزار 601 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
 سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے  حوالے سے بتایا کہ  مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد  بدھ کو جازان میں رہی جہاں 84 نئے مریض سامنے آنے ہیں۔
مکہ مکرمہ میں 67، مدینہ منورہ 57،  ریاض 55، تبوک 48، الحرجہ 35، حائل 31، جدہ 31، الھفوف 30، صبیا 28، بیش27، وادی الدواسر 27، دمام 26، بریدہ 20، ابوعریش 20، الخرج 20، قطیف 18 اور نجران میں 17 کیسز کا پتہ چلا ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق 19 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک ، ایک، 9 شہروں میں 2 ، 2 اور 11 شہروں میں 3 ،3 جبکہ 12 شہروں میں 4،4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی  ہے۔

اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 22 ہزار 136 ہے(فوٹو ایس پی اے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کیا جائے۔ گھر سے باہر جاتے وقت ماسک لازمی طور پر استعمال کریں۔
 ترجمان  کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں کمی کی وجہ یہ ہے کہ مقامی شہری اور مقیم غیرملکیوں میں نئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر کی پابندی نے اضافہ ہوا ہے۔ زیادہ  تر لوگ حفاظتی ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کی پابندی کررہے ہیں- مملکت کے دیگر ادارے خصوصا وزارت صحت وائرس کو قابو کرنے کے لیے مصروف ہیں۔ 

شیئر: