Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر چھاپے

صحت عامہ کے اداروں پر 547 چھاپے مارے گئے ہیں۔( فوٹو ایس پی اے)
 سعودی عرب میں جازان میونسپلٹی نے الدرب کمشنری کی الشقیق تحصیل میں صحت عامہ کے اداروں پر 547 چھاپے مارے ہیں۔
 ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے غیرملکی ورکرزکی رہائشی عمارتوں پر متعلقہ اداروں کے تعاون سے 30 چھاپے مارے گئے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق الشقیق بلدیہ کے قائم مقام چیئرمین ھادی بن علی عتودی نے بتایا کہ مارکیٹوں، باربرز کی دکانوں، ریستورانوں، شادی گھروں اور گیسٹ ہاؤسز  پر چھاپے مارے گئے۔

غیرملکی ورکرز کی رہائش گاہوں کو سینیٹائز کرایا گیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)

بیان میں کہا گیا کہ چھاپوں کے نتیجے میں متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ بعض مقامات پر حفظانِ صحت کے ضوابط کی پابندی نہیں کی جارہی تھی جبکہ بازاروں اور غیرملکی ورکز کی رہائشی عمارتوں میں سماجی فاصلے کی خلاف ورزی ریکارڈ کی گئی۔  
ھادی بن علی عتودی بتایا کہ بلدیاتی کونسل کے افسران نے غیرملکی ورکرز کی رہائش گاہوں کو سینیٹائز کرایا جبکہ مختلف محلوں، سڑکوں اور اداروں سے 1275 ٹن کچرا اور 570 ٹن تعمیراتی ملبہ ہٹایا گیا ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم میں مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کا تعاون ضروری ہے۔ بلدیاتی کونسل روزانہ کی بنیاد پر صفائی اور سینیٹائزنگ کی مہم جاری رکھے گی۔
الشقیق بلدیہ کے قائم مقام چیئرمین نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کہیں بھی خلاف ورزی دیکھیں تو 940 پر رابطہ کرکے مطلع کریں۔

شیئر: