Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابہا ائیر پورٹ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام

 مملکت کے جنوبی علاقے میں شہری اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش تھی( فوٹو عرب نیوز)
عرب اتحاد برائے یمن نے اتوار کو  ابہا ائیر پورٹ اورسعودی عرب کے جنوبی علاقے پر حوثیوں کے ڈرون حملے ناکام بنائے ہیں۔
 سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے مملکت کے جنوبی علاقے میں شہری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے بھیجے جانے والا ڈرون راستے میں روک کر تبادہ کردیا گیا۔
بعد ازاں ترجمان نے ایک اور بیان میں بتایا کہ حوثیوں نے ابہا ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کے لیے مسلح ڈرون روانہ کیا جسے راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا۔

ڈروان کے کچھ ٹکڑے ائیر پورٹ پر گرے (فوٹو عرب نیوز)

ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈروان کے کچھ ٹکڑے ائیر پورٹ پر گرے تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
بیان میں ترجمان نے مزید کہا کہ شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے اتحادی فورسز سحت اقدامات جاری رکھے گی۔
اس سے قبل 28 اگست کوبھی اتحادی فورسز نے حوثیوں کے دو مسلح ڈرونز کو راستے میں ہی روک کر تباہ کیا تھا۔ ایک ڈرون مملکت کے جنوبی علاقے اور دوسرا نجران ریجن کی طرف بھیجا گیا تھا۔
 واضح رہے کہ ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزیاں جاری ہیں جن کا مقصد مملکت میں معصوم شہریوں کی جانوں کو نقصان پہنچانا ہے۔

شیئر: