Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ماہ کے دوران 850 ٹیکس خلاف ورزیاں

خلاف ورزیوں کا تعلق ٹیکس بل نہ رکھنے اور ٹیکس وصول نہ کرنے سے ہے۔(فوٹو عاجل)
 سعودی محکمہ زکوۃٖ و آمدنی نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے 3600 چھاپے مارے گئے جبکہ 865 ٹیکس خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آ ئی ہیں۔
محکمہ کے انسپکٹرز نے ٹیکس خلاف ورزیاں پکڑنے اور تجارتی اداروں سے زکوۃ و آمدنی کے ضوابط کی پابندی کرانے کے لیے چھاپے مارے ہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ  کے مطابق محکمہ  زکوۃ و آمدنی نے اتوارکو بیان میں بتایا کہ 646 خلاف ورزیاں صارفین کی رپورٹوں کی بنیاد پر پکڑی گئیں۔ صارفین مختلف اداروں کے خلاف ٹیکس خلاف ورزیوں کی رپورٹیں کررہے ہیں۔ 

زکوۃ اور ٹیکس کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے(فوٹو ٹوئٹر)

 بیان میں محکمہ زکوۃ و آمدنی نے مزید کہا کہ فیلڈ ٹیمیں ریستورانوں، عام تجارتی اداروں اور ریٹیل کا کاروبار کرنے والوں کے یہاں اچانک پہنچ کر زکوۃ اور ٹیکس کا ریکارڈ چیک کررہی ہیں۔ 
محکمہ زکوۃ و آمدنی کا کہنا ہے کہ زیادہ تر خلاف ورزیوں کا تعلق ٹیکس بل نہ رکھنے اور ٹیکس وصول نہ کرنے سے ہے۔
علاوہ ازیں بہت سے ادارے تمباکو مصنوعات پر ٹیکس مہر نہیں لگا رہے ہیں۔ یہ بھی بڑی خلاف ورزی ہے۔
محکمے کی جانب سے تجارتی اداروں کے مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ پندرہ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی پابندی کریں۔ یہ یاد رکھیں کہ انسپکٹرز دکانوں اور بازاروں میں چھاپے مارتے رہیں گے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ 
محکمہ زکوۃ و آمدنی نے صارفین سے پھر اپیل کی کہ وہ جہاں بھی ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی خلاف ورزی کا مشاہدہ کریں پہلی فرصت میں رابطہ کرکے اس کی اطلاع دیں۔ 

شیئر: