Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض، جازان اور دیگر علاقوں میں بارش متوقع

مشرقی ریجن کے جنوبی علاقوں میں بھی بارش ہوگی۔(فوٹو سبق)
 سعودی ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے کہا  ہے کہ اتوار اور پیر کی رات جازان، عسیر، باحہ اور نجران میں بارش متوقع ہے۔ بعض مقامات پر بوندا باندی اور دیگر مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔  
المرصد ویب سائٹ کے  مطابق الحصینی  نے کہا کہ ریاض اور مشرقی ریجن کے جنوبی علاقوں میں بھی بارش ہوگی۔ اس کا دائرہ متحدہ عرب امارات، سلطنت عمان اور یمن تک پھیل جائے گا۔ 
 سعودی ماہر موسمیات نے ٹوئٹر پر بیان میں مزید کہا کہ آج رات اور پیر کو قصیم، ریاض، مغربی ساحل، نجران اور مشرقی ریجن کے شمالی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ بعض مقامات پر درمیانے درجے کی ہوں گی جبکہ دیگر مقامات پر طوفانی ہوائیں چلیں گی۔ 

شیئر: