Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ اور مدینہ ریجنز میں آج بارش کا امکان

گردو غبار سے حد نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مکہ اور مدینہ ریجنز کے بعض علاقوں میں آج بارش، گردوغبار  جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
ویب نیوز ’سبق‘ نے شہری دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ مکہ ریجن کے بعض شہر اور علاقے جن میں طائف، میسان ، اضم ، العرضیات اور الکامل کی وادی بھی شامل ہے میں آج بارش کا امکان ہے جبکہ نشیبی و پہاڑی مقامات پر برساتی پانی کے تیز بہاو کی وجہ سے سیلابی صورت حال بھی پیش آسکتی ہے۔
شہری دفاع نے مذکورہ علاقوں میں سفر کرنے والوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ احتیاط برتیں خاص کر سیلابی پانی کی گزرگاہوں کے قریب نہ جائیں۔

شاہراہوں پر سفر کرنے والے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں (فوٹو: ٹوئٹر)

ترجمان شہری دفاع کرنل محمد عثمان القرنی نے ریجن میں رہنے والے اور شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ بارش کے دوران تیز ہوا چلنے کا بھی امکان ہے جس کی وجہ سے شاہراہوں پر نصب سائن بورڈز اور شیڈز کی نیچنے ٹھہرنے سے اجتناب کیا جائے۔ علاوہ ازیں پانی ذخیرہ کرنے والے بند میں بھی پیراکی سے اجتناب کریں ۔
شہری دفاع کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ نشیبی علاقوں میں برساتی ریلے سے کسی بھی مشکل صورت حال کے لیے امدادی کمیٹی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ مدینہ ریجن کی کمشنری الحناکیہ ، العلا، العیص ، بدر، خیبر، وادی الفرع اور ینبع میں موسم غیر معتدل رہنے کی توقع ہے جبکہ بعض مقامات پر تیز ہوا اور شدید گرد و غبار کا بھی امکان ہے جس کے سبب شاہراہوں پر حد نگاہ بھی متاثر ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گرد و غبار شام تک جاری رہے گا۔ اس دوران شاہراہوں پر سفر کرنے والے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

شیئر: