Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’امریکہ ’سکیورٹی خدشات‘ کا استعمال کرتا ہے‘

وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق چین کی کمپنیاں قوانین اور مارکیٹ کے اصولوں کی پابندی کرتی ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
چین نے امریکہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ ’نیشنل سکیورٹی خدشات‘ کی آڑ میں اس کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چن ینگ کا کہنا تھا کہ ’میرا نہیں خیال کہ ایسا طرز عمل امریکہ کو کوئی فائدہ پہنچا سکتا ہے۔
چین کا الزام پنٹاگون کی جانب سے 11 مزید چینی کمپنیوں کو ایسے اداروں کی لسٹ میں شامل کرنے کے بعد سامنے آیا ہے جن کو امریکہ کے مطابق چین کی فوج کنٹرول کرتی ہے۔

 

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ’قومی سلامتی کے تصور‘ سے بار بار ناجائز فائدہ اٹھایا ہے، اور ’قومی قوت‘ کو ناجائز استمال کیا اور خصوصاً چینی کمپنیوں کو دبایا ہے۔
ترجمان کے مطابق چین کی کمپنیاں قوانین اور مارکیٹ کے اصولوں کی پابندی کرتی ہیں۔
خیال رہے کہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے جمعے کو چین کی 11 کمپنیوں بمشول چائنہ کمیونکیشن کنسٹرکشن، چائنہ تھری گارجز کارپوریشن، سینو چم گروپ آف کمپنی اور چائنہ سپیس کاسٹ کو ان اداروں کی فہرست میں شامل کیا تھا جن کا چین کی فوج سے تعلق ہے۔
مذکورہ اقدام ان کمپنیوں پر پابندی کی راہ ہموار کرسکتا ہے۔
رواں سال کے شروع میں امریکہ کے ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفنس نے امریکہ میں چلنے والی 20 کمپنیوں کو اس لسٹ میں شامل کیا تھا۔
پینٹاگون کی جانب سے مذکورہ کمپنیوں کے خلاف اقدام سے ان پر خود بخود جرمانے یا پابندیاں عائد نہیں ہوں گی تاہم 1999 کا قانوں جس کے تحت ان کمپنیوں کی فہرست تیاری ہوتی ہے صدر کو اختیار دیتا ہے کہ وہ ان پر پابندیاں لگا سکتا ہے۔

شیئر: